منیلا، 19 نومبر (یو این آئی) امریکی صدر بارک اوباما نے آج کہا ہے کہ سیاسی بحران کا سیاسی حل نکالے بغیر جنگجو تنظیم اسلامی مملکت (داعش) کو ختم نہیں کیا جا سکتا اور اس میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔
فلپائن کی راجدھانی منیلا میں چل رہے ایشیا بحرالکاہل
تعاون سربراہ کانفرنس میں شامل مسٹر اوبامانے کہا کہ صدر بشارالاسد کے برسراقتدار رہتے ہوئے اس طرح کی قراردادیں منظور نہیں کی جا سکتی۔
مسٹر اوبامہ نے کہا کہ وہ کیوبا میں واقع گوانتانامو کی جیل کو بند کرسکتے ہیں ساتھ ہی امریکی شہریوںکا تحفظ بھی کرسکتے ہیں۔